ویب ڈیسک: ایران نے سختی سے تردید کی ہے کہ ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنےوالے شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصیر خانانی نے بتایا کہ سلمان رشدی پر حملے میں ایران کا کوئی کردار نہیں اور کسی کے پاس اختیار نہیں کہ ایران کو مورد الزام ٹھہرائے۔
انھوں نے کہا کہ اس حملے کے ذمہ دار سلمان رشدی اور ان کے حامی ہیں اور ان کی ہی مذمت کی جانی چاہیے۔ نصیر خانانی نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا اور اسلام کے مقدس معاملات کی تذلیل کرکے سلمان رشدی نے خود لوگوں کےغصے کو دعوت دی تھی۔
امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے اتوار کو کہا تھا کہ سلمان رشدی پر حملے پر ایرانی میڈیا نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور یہ غیرمناسب عمل تھا۔