کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

Athletes, commonwealth games
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز  اور  ترکی میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز  میں شرکت کرنے والے قومی ایتھلیٹس کی پاکستان واپس کا سلسلہ جاری ہے۔

کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ، برانز میڈلسٹ عنایت اللہ اور اسپرنٹر شجر عباس کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اسلام آباد ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کامن ویلتھ گیمز اور اسلام یکجہتی گیمز میں طلائی تمغے جیتنے والے ارشد ندیم آج وطن پہنچیں گے جبکہ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ اسلامی یکجہتی گیمز میں آج ایکشن میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیت کر آنے والوں کے لیے انعامی رقوم کا اعلان کر رکھا ہے۔