پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیراعلیٰ نے اداروں کو الرٹ کردیا

weather situation ,CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صوبہ پنجا ب میں مون سون کے نئے سیزن کا آغاز ہونے سے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ  پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں و حکام کی ہدایت کی ہے کہ راجن پور اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے ہدایات دی ہیں کہ ریلیف کیمپوں میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں، دریائے راوی، چناب اور جہلم کے کیچمنٹ علاقوں میں بھی بارشوں کو تسلسل سے مانیٹر کیا جائے۔

چودھری پرویزالہٰی نے متعلقہ اداروں کو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میں خود جلد ان علاقوں کا دورہ بھی کروں گا۔