دھونی اور رائنہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دھونی اور رائنہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان ایم ایس دھونی  اور بلے باز سریش رائنہ نےانٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا، دھونی نےبھارت کےلئےدوورلڈکپ اور ایک چیمپینز ٹرافی جیتی۔


بھارتی کرکٹ ٹیم کےسابق اورکامیاب کپتان مہندراسنگھ دھونی نےانٹرنیشنل کرکٹ کوخیربادکہہ دیا، دھونی نےاپنے15 سالہ کریئرمیں کامیابی کی بلندیوں کوچھوا۔ دھونی کی کپتانی میں بھارت نے2007 کاٹی ٹوینٹی اور2011 کاون ڈے ورلڈکپ جیتا۔
ایم ایس دھونی نے90 ٹیسٹ میچوں میں 6 سنچریوں کی مددسے4876 رنزبنائے، 350 ون ڈےمیچوں میں دھونی نے50 کےاوسط سے10773 رنزبنائے۔ جس میں 183 رنزکی شانداراننگ بھی شامل ہے۔
اس کےعلاوہ دھونی نے98 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 1617 رنز اسکور کیئے۔دھونی نےٹیسٹ کریئرمیں 256 جبکہ ون ڈے میں 321 کیچ پکڑے، دھونی نےاپنی ریٹائرمنٹ کااعلان سوشل میڈیاپرایک پوسٹ میں کیا۔

View this post on Instagram

Thanks a lot for ur love and support throughout.from 1929 hrs consider me as Retired

A post shared by M S Dhoni (@mahi7781) on

دھونی کے دیکھا دیکھی جارح مزاح بلے باز سریش رائنہ نے بھی سوشل میڈیا پر  ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، سریش رائنہ نے بھارت کی جانب سے18 ٹیسٹ میچز میں ایک سنچری کی مدد  سے 768 رنز سکور کیے، 226 ون ڈے میچوں میں 5 سنچریوں کی مدد سے  5615 رنز سکور کیے جبکہ 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے سریش رائنہ نے ایک سنچری کی بدولت 1605 رنز بنائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer