بالی ووڈ اداکار سوشانت کی سابقہ مینیجرکی موت سے قبل ویڈیو سامنے آگئی

بالی ووڈ اداکار سوشانت کی سابقہ مینیجرکی موت سے قبل ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کے 34سالہ اداکار سوشانت کی مبینہ خودکشی کی خبر سن کر ان کے مداح ششدر رہ گئے تھے،اداکار کی سابقہ مینیجر کی موت سوشانت سے قبل ہوئی، انٹرنیٹ پر مینیجر کی ایک ویڈیو سامنےآئی جو کہ موت سے پہلے بنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈکے خودکشی کرنے والے 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ مینیجر دشا سالیان کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ ان کی موت سے پہلے کی آخری ویڈیو ہے, سوشانت کی سابقہ منیجر دشا سالیان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ٹی وی کے سامنے ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں.

ویڈیو میں دشا سالیان کے ساتھ ایک اور خاتون اور کچھ دوست بھی نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دشا سالیان کے چہرے پر کسی قسم کا تناو نظر نہیں آرہا اور نہ ہی وہ کسی بات کو لے کر پریشان لگ رہی ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو اسی پارٹی کی ہے جس کے بعد انہوں نے خودکشی کرلی تھی۔

موت والے دن منیجر دشا سالیان دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہی تھیں اور بالکل ٹھیک تھیں لیکن شراب زیادہ پی لی تھی جس کے بعد وہ ڈپریسن محسوس کرنے لگی تھیں۔ مرنے سے پہلےدشا سالیان نے کہا کہ کوئی ان کی پرواہ نہیں کرتا، دشا سالیان نے اپنے لندن میں رہنے والے ایک دوست کو کال کی،اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں چلی گئیں اور دروازہ اندر سے بند کر لیا۔

جب دیر تک دروازہ نہیں کھلا تو دشا کے منگیتر نے دھکا مار کر دروازہ کھولا تو دشا سالیان نیچے پڑی تھیں، منگیتر انہیں فوراً ہسپتال لے کر پہنچے لیکن وہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer