ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب، دس سیشن ججز  کی سنیارٹی برقرار جبکہ 129 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور محمد اعظم سرویا  کی سنیارٹی میں بھی اضافہ، سنیارٹی میں 35 ویں نمبر پر آگئے۔

  

تفصیلات کے مطابق   جج صارف عدالت راولپنڈی سیشن جج عبدالحفیظ کی ریٹائرمنٹ کے باعث لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا پہلا نمبر، جج انٹی کرپشن پنجاب صہیب رومی کا دوسرا، سیشن جج مشتاق احمد تارڑ کا تیسرا نمبر، جج اینٹی کرپشن لاہور راجہ محمد ارشد کا چوتھا، سیشن جج مسرور زمان کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔

 

سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز کا ساتواں، سیشن جج اختر چغتائی کا آٹھواں، جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان مسعود ارشد کا نواں نمبر اور ممبر پنجاب سروس ٹربیونل، سیشن جج شکیل احمد کا دسواں نمبر برقرار ہے ، ڈی جی کیس منیجمنٹ ہائیکورٹ سیشن جج صفدر سلیم شاہد کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا ہے اور ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج صفدر سلیم شاہد سینارٹی میں 11ویں نمبر پر آ گئے۔

 

رجسٹرار ہائی کورٹ بہادر علی خان کی سنیارٹی میں اضافہ ہونے کے بعد وہ 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں، سیشن جج فیصل آباد رانا مسعود اختر کی سنیارٹی میں اضافہ ہوا ہے اور وہ13 ویں نمبر پر آگئے، جج احتساب عدالت لاہور جواد الحسن کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد 19 ویں، جج بینکنگ کورٹ لاہور چودھری ظفر اقبال نعیم 20 ویں، سیشن جج راؤ عبدالجبار 23 ویں، جج لیبرکوٹ لاہور تنویر اکبر 24 ویں، سیشن جج سرگودھا سردار طاہر صابر 25 ویں، سیشن جج اٹک سجاد حسین سندھڑ 29 ویں نمبر پر آ گئے۔

 

سیشن جج پاکپتن محمد ایوب مارتھ 31 ویں، جج احتساب عدالت لاہور محمد اکمل خان کی سنیارٹی میں47 ویں، جج احتساب عدالت لاہور امجد نذیر چودھری 98 ویں، سیشن جج ساہیوال محمد ارم ایاز کی سنیارٹی میں اضافہ کے بعد121 ویں نمبر پر آگئے۔ جبکہ سب سے جونیئر ترین سیشن جج غلام عباس سیال کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ہوا ہے۔

 

 سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ غلام عباس سیال سیشن ججز کی سنیارٹی میں 139 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer