ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلے، لسٹیں تیار

ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلے، لسٹیں تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں میں ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلوں  کے لئے لسٹیں تیارکرلیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظور ی سے تبادلوں بارے نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

       

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں کے جوڈیشل افسران کے تبادلے کیے جائیں گے، سول ججز، سینیئرسول ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے ہوں گے، چندڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع  کے مطابق کئی جوڈیشل آفیسرز نے اپنے تبادلوں کے درخواستیں بھی دے رکھی ہیں، ماتحت عدالتوں کے ججز کی ایک بڑی تعداد  کے تبادلے انتظامی ضرورت کے پیش نظر کئے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظور ی ملتے ہی ججز کے تبادلوں کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

 

تبدیل ہونے والا ججز کا تعلق لاہور، فیصل آباد، جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں سے ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer