عید قرباں پر کس فلم نے سب سے زیادہ کمائی کی؟ تفصیلات آگئیں

عید قرباں پر کس فلم نے سب سے زیادہ کمائی کی؟ تفصیلات آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) عید الاضحیٰ کے روز سے سینماؤں میں پیش کی جانے والی فلموں میں پرے ہٹ لو اب تک پانچ کروڑ ستر لاکھ روپے کے بزنس سے پہلے نمبر، سپر سٹار دوسرے اور ہیر مان جا تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

عید الاضحیٰ کے روز سے ریلیز ہوئی فلموں میں اب تک پرے ہٹ لو کو زیادہ پذیرائی ملی اور فلم تین دنوں میں پانچ کروڑ ستر لاکھ روپے کے بزنس سے نمبر ون پر جارہی ہے۔

فلم سپرسٹار جس میں ماہرہ خان اور بلال اشرف شامل ہیں پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے کے بزنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح عید قرباں پر تیسری فلم ہیرمان جا ریلیز ہوئی جو اب تک تین کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔

عید الاضحیٰ پر پنجابی فلم پیشی گجراں دی بھی نمائش کے لئے پیش ہوئی جو عید کے تین روز میں اٹھارہ لاکھ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ ویک اینڈ کلوزنگ کس فلم کی کتنے بزنس کے ساتھ آتی ہے۔