ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان برقرار اور سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

 شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان برقرار اور سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( محمدحماد) پاکستان کرکٹ بورڈ نے  شان مسعود کو  ٹیسٹ ٹیم کا  کپتان برقراررکھنے اور  سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی سی بی  بنگلا دیش کے ساتھ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعدکپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ،اظہر محمود کی جگہ پہلی بار ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے،شان مسعود پہلے ہی قیادت کی ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم بنگلا دیش،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز کھیلے گا،اکتوبر میں پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی تھی،جو ایک ایک سے برابر ہوئی تھی، شان مسعود کو کپتان برقرار رکھ کر مستقل مزاجی کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔

 واضح رہے کہ وائٹ بال کے ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن ہیں،جبکہ پاکستانی ون ڈے ٹیم کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور ٹی ٹوینٹی کے کپتان سلمان علی آغا ہیں۔