ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کا پی آئی اے کے سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم

عدالت کا پی آئی اے کے سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا 

عدالت نے ایم ڈی پی آئی اے کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔ درخواست پی آئی اے کے سابق ملازم مصطفی انصاری کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔وکیل ملازم  نے کہا میرے موکل کو 2002 میں سکیم کے تحت ریٹائرڈ کیا گیا، سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پنشن سمیت دیگر مراعات فراہم کی گئیں،گزشتہ 24 سال کے بقایاجات ادا نہیں کئے جارہے۔ 
جسٹس شاہد وحید  نے استسفار کیا کیا ملازم کو پنشن ادا نہ کرنے کا کوئی قانون ہے ؟

وکیل ملازم  نے کہا سب ملازم پنشن لے رہے ہیں،وکیل پی آئی اے  نے کہا پنشن دینے کے بارے میں ادارے سے ہدایات لینا ہوں گی ۔

سپریم کورٹ  نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے پہلے پنشن ادا نہ ہوئی تو ایم ڈی خود پیش ہوں،کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی گئی

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔