رانا آزر: پی سی بی کے تحت نیشنل انڈر 17 کپ کا آغاز کل سے ہوگاملک بھر سے 18 ریجنل ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایونٹ 16 اپریل سے 13 مئی تک جاری رہے گاپی سی بی کے تحت نیشنل انڈر 17 کپ کا انعقاد مختلف شہروں میں کیا جائے گاٹورنامنٹ میں 270 نوجوان کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ٹیموں کو 3گروپس میں تقسیم کیا گیاہے ہر ٹیم گروپ سٹیج میں پانچ میچز کھیلے گی۔
حکام کے مطابق تینوں گروپس کی ٹاپ ٹیمیں ٹرائنگولر مرحلے میں پہنچیں گی ٹرائنگولر راؤنڈ 2 سے 9 مئی تک کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 11 سے 13 مئی تک تین روزہ میچ پر مشتمل ہوگا ٹورنامنٹ میں 17 لاکھ 75 ہزار روپے کی انعامی رقم بھی مختص کی گئی ہے فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے اوررنر اپ ٹیم 5 لاکھ روپے حاصل کرے گی جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 75 ہزار روپے انعام ملے گا۔
انعامات مٰیں بہترین بیٹر، باؤلر، وکٹ کیپر اور فائنل کے بہترین کھلاڑی کو 50 ہزار روپے دئیے جائیں گےحکام نے بتایا کہ سیالکوٹ، پشاور اور فیصل آباد کے منتخب گراؤنڈز سے میچز لائیو دکھائے جائیں گے۔