جنید ریاض : محکمہ سکول ایجوکیشن کی عدم توجہی اساتذہ کیلئےپریشانی کا سبب بن گئی آفٹر نون سکولوں کے 10 ہزار اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہونے کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آفٹرنون سکولوں میں پڑھانے والے ہزاروں اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں پنجاب بھر میں آفٹرنون سکولوں کے تعداد 5ہزارہے جبکہ لاہور میں سیکنڈ شفٹ میں 108سکول چلائے جارہے ہیں مذکورہ سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعداد 10ہزار کے قریب ہے۔
متاثرہ اساتذہ نے بتایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مالی معاملات متاثر ہیں جبکہ آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ نے ادائیگیاں فی الفور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگیاں مرحلہ کی جارہی ہیں۔