ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قد آور فصلوں پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

قد آور فصلوں پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : قد آور فصلوں پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،عدالت نے درخواست گزار کو ملتان بنچ سے رجوع کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی.

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی سی راجن پور اور ڈی سی رحیم یار خان نے قد آور فصلوں کی کاشت پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس سے متعلقہ فریقین متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈپٹی کمشنرز کے ان احکامات کے خلاف درخواست کو لاہور ہائیکورٹ کے پرنسپل سیٹ پر سنا جائے۔

تاہم چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار متعلقہ بنچ سے رجوع کرے۔وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اس صورت میں انہیں ملتان اور بہاولپور بنچز میں علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کرنا پڑیں گی۔ اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ہدایت دی کہ دونوں درخواستیں ملتان بنچ میں دائر کر دی جائیں، عدالت اس کی اجازت دیتی ہے۔عدالت نے ملتان بنچ میں درخواست دائر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے موجودہ درخواست نمٹا دی۔

Ansa Awais

Content Writer