ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب راشن کارڈ پروگرام؛ 12 لاکھ بینک اکاونٹس کھل گئے، 22 ارب روپے منتقل 

پنجاب راشن کارڈ پروگرام؛ 12 لاکھ بینک اکاونٹس کھل گئے، 22 ارب روپے منتقل 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے بینک اکاؤنٹس کھل گئے جن میں 22 ارب روپے منتقل بھی کر دیے گئے۔
صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشا اللہ بٹ کے مطابق پنجاب بھر میں بنک اکاؤنٹس کھولنے کا عمل قلیل مدت میں مکمل کیا گیا اور محکمہ سوشل سکیورٹی نے یہ ٹاسک کامیابی سے سرانجام دیا۔
صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشا اللہ بٹ کاکہناہے کہ راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز کو مالی معاونت کی فراہمی جاری ہے اور وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق ہر ماہ 3 ہزار روپے سبسڈی ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق محنت کشوں کی فلاح کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ورکرز کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔