ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل سے بارشیں،سلسلہ 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان

کل سے بارشیں،سلسلہ 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سورج کی تیز کرنوں کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔ شہر میں اس وقت تقریباً 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

تاہم ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے 18 اپریل تک شہر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی آئے گی۔