ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کردی گئی عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد کم ہوکر 44 ہوگئی
لاہور ہائیکورٹ کے 2 ججز کی سنیارٹی برقرار جبکہ 42 ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کردیا گیا ،لاہور ہائیکورٹ میں خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی
سنیارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم کا ججز سنیارٹی لسٹ میں پہلا نمبر برقرار ہے ، جسٹس شجاعت علی خان کا دوسرا نمبر برقرار ہے
جسٹس عابد عزیز شیخ کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہواسنیارٹی میں تیسرے نمبر پر آگئے ،جسٹس صداقت علی خان کا سنیارٹی میں اضافہ ، چوتھے نمبر پر آگئے ،جسٹس شمس محمود مرزا سنیارٹی میں پانچویں نمبر پر آگئے ،جسٹس سید شہباز علی رضوی چھٹے نمبر پرجسٹس فیصل زمان خان ساتویں نمبر پر آگئے ،جسٹس فیصل زمان خان ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں بھی شامل ہوں گے
جسٹس مسعود عابد نقوی 8 ویں ,جسٹس شاہد کریم 9 ویں،جسٹس مرزا وقاص رؤف مرزا 10 ویں جسٹس چوہدری محمد اقبال 11 ویں جسٹس شہرام سرور چوہدری 12 ویں, جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی 13 ویں،جسٹس اسجد جاوید گھرال 14 ویں ،جسٹس طارق سلیم شیخ 15 ویں ،جسٹس جواد حسن 16 ویں ، جسٹس مزمل اختر شبیر 17 ویں ،جسٹس فاروق حیدر 18 ویں ،جسٹس محمد وحید خان 19 ویں ، جسٹس رسال حسن سید 20 ویں ,جسٹس عاصم حفیظ 21 ویں نمبر پر آگئے
جسٹس احمد ندیم ارشد 23 ویں ،جسٹس محمد ندیم طارق 24 ویں،جسٹس محمد امجد رفیق ، 25 ویں،جسٹس عابد حسین چھٹہ 26 ویں ، جسٹس انوار حسین 27 ویں، جسٹس علی ضیاء باجوہ 28 ویں ،جسٹس سلطان تنویر احمد 29 ویں ،جسٹس محمد رضا قریشی سنیارٹی لسٹ میں ،30 ویں ,جسٹس راحیل کامران شیخ 31 ویں نمبر پر آگئے