وسیم احمد: آئی سی سی نے پلیئرز آف دی منتھ کا اعلان کر دیا، بھارت کے شریاس ایئر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار۔
انٹرنیشنل کونسل کرکٹ (آئی سی سی) نے شریاس ایئر کو ماہ مارچ کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قراردیاگیا، شریاس ایئر دوسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی اور راچن رویندرا کی بھی نامزدگی ہوئی تھی، آسٹریلیا کی جورجیا وول آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی منتھ قرار جبکہ آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ اور امریکاکی چیتنا پرساد کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔