برطانیہ نے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ منتقل کردیئے

برطانیہ نے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ منتقل کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے ہفتے کے آخر میں اسرائیل پر کئے جانے والے حملے کے بعد برطانیہ نے اپنے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیئے۔

برطانوی حکومت کے مطابق اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد متعدد اضافی لڑاکا طیارے اور ایندھن بھرنے والے ٹینکروں کو مشرق وسطیٰ میں منتقل کیا گیا ہے۔ایک بیان میں حکومت نے کہا کہ فضائی اثاثے شام اور عراق میں مسلح گروپ داعش کے خلاف برطانیہ کے موجودہ آپریشن کو تقویت دیں گے اور ساتھ ہی ضرورت کے مطابق ہمارے موجودہ مشن کی حدود میں کسی بھی فضائی حملے کو روکیں گے۔ ایک ترجمان نے کہا کہ طیاروں کی ایک بڑی تعداد کو رومانیہ سے عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے ہفتہ کی رات اسرائیل پر 300 کے قریب ڈرون اور میزائل داغے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کا امکان بڑھ گیا ہے۔