(ویب ڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبہ کیا رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے تک کیے جائیں۔
تفصیلات کےمطابق سرکاری ملازمین کے بعد آل پاکستان انجمن تاجران بھی وزیراعظم کے سرکاری دفاتر، بینکوں میں تبدیلی کے اوقات کار سے ناخوش ہیں،آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبہ کیا کہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے تک کیے جائیں۔
وزیراعظم سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں نظر ثانی کریں، بینکوں کے اوقات کار میں کمی کرنے پر کاروباری طبقہ پریشان ہوا ہے، بینکوں کے اوقات کار کم از کم صبح 9 سے شام 5 بجے تک کیے جائیں۔
واضح رہے کہ قبل وفاقی حکومت کے دفاتر میں ہفتے میں 6 دن کام کرنے کا حکم پر ملازمین پریشان ہیں، گزشتہ دنوں وفاقی سرکاری ملازمین نےاحتجاج اعلان کیا تھا۔ملازمین کی جانب سےصبح 11 بجے وزارتِ خزانہ کے سامنے احتجاج کرنے کا کہا گیا تھا۔ احتجاج میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین کو شرکت کی ہدایت کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات بھی ختم کر دیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا، ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں۔