ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی اسپیکر کا اقدام مسترد کرنے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ
کیپشن: Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کیخلاف فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔

ڈپٹی اسپیکرکی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کے خلاف فوری حکم امتناع کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجربینچ نے کی۔

مسلم لیگ (ن) کے مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے دائردرخواست میں قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل کے بجائے پہلے سے شیڈول 16 اپریل کواجلاس بلا کر اسپیکر الیکشن کی ووٹنگ کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔

 جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ 16 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا کیا تھا۔ مرتضی جاوید کے وکیل منصوراعوان نے جواب دیا کہ اس روز ایجنڈے میں اسپیکرکا انتخاب ہونا شامل ہے۔ قومی اسمبلی  بغیر اسپیکر کے چل رہی ہے اسپیکر کا دفترخالی نہیں رکھا جا سکتا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ توپارلیمان کی اندرونی کارروائی ہے تاریخ بھی مقررہوچکی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 22 اپریل کو ہو جائے گا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے وقار کا خیال رکھتے ہوئے ہم اس میں مداخلت نہیں کرتے۔ پارلیمنٹ کی بہت بے توقیری ہوگئی ہے کسی پرشک کرنے کی وجہ بھی نہیں ہے۔ آپ نے پارلیمان کی کاروائی میں مداخلت نا کرنے کے معاملے پر بھی مطمئن کرنا ہے۔

عدالت نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،سیکرٹری قومی اسمبلی اورسیکریٹری پارلیمنٹری افیئرز کو 22 اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر و دیگر کو 22 اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor