ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نےتحفے میں ملی گھڑی بیچی،قریبی ساتھی نے اعتراف کرلیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے گھڑی بیچی
کیپشن: Imran Khan sold watch
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے گھڑی لیکر دبئی بیچنے کی خبروں پر نیا موڑ آگیا۔ تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم شہباز شریف کے عمران خان کے  توشہ خان سے تحائف دبئی میں بیچنے کے بیان پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تواس میں کیا جرم ہے؟

فواد چودھری کا  وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر  ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ وزیراعظم نے حکومت سے خرید لی، وزیراعظم نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تو اس میں کیا جرم ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ گھڑی 5 کروڑ کی ہو یا 10کروڑ کی اگر میری ہے اور میں نے بیچ دی تو اس پر کوئی اعتراض بنتا نہیں؟   شہبازشریف کبھی گھڑی توکبھی کوئی کریکٹرلے آتے ہیں، شہبازشریف عمران خان پر کیچڑاچھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آیا کہ شہبازشریف کاالزام ہے کیا؟ شہباز شریف کنفیوژ ہیں ان کوسمجھ نہیں آرہا کہ عمران خان پرکیسے الزامات لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سطحی گفتگو سے پرہیز کریں اور ملکی مسائل پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں کنفرم کر سکتا ہوں کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرونِ ملک بیچے۔

اس بات کا انکشاف وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے بھی ایک بار گھڑی ملی تھی جسے میں نے توشہ خانے میں جمع کرا دیا تھا، مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید بتایا کہ ان قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلیٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor