ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹوئٹر خریدنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، ایلن مسک کی پیشکش مسترد

elon musk ceo tesla
کیپشن: elon musk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب  ڈیسک : سعودی کاروباری شخصیت شہزادہ الولید بن طلال نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو 41 ارب 39 کروڑ  ڈالر میں خریدنے کی پیش کش مسترد کردی۔

 رپورٹ کے مطابق شہزادہ الولید بن طلال کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے لیے دی گئی پیش کش اس کی گروتھ کے بعد کی قدر کے مطابق نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹر کے ایک بڑے شراکت دار کی حیثیت سے کنگڈم ہولڈنگ اور میں اس پیش کش کو مسترد کرتے ہیں۔یاد رہے کہ ارب پتی ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 41 ارب 39 کروڑ ڈالر میں خریدنے کی پیش کش کی تھی۔ایلون مسک کی پیش کش 54.20 ڈالر فی حصص بنتی ہے جو کہ یکم اپریل کو ٹوئٹر کے سٹاک کی اختتامی قیمت کے 38 فیصد پریمیئم کی نمائندگی کرتی ہے۔

 یادرہے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا   ہے کہ انھیں یقین نہیں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے لیے ان کی لگائی گئی بولی کامیاب ہو گی۔وینکوور میں ٹیڈ 2022 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا مجھے یقین نہیں کہ میں ٹوئٹر کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو پاؤں گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹر کے لیے ان کی بولی مسترد کیے جانے کی صورت میں ان کے پاس ’پلان بی‘ ہے لیکن انہوں نے پلان بی کی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا ۔

یاد رہے کہ فوربز میگزین کے مطابق ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، جن کی دولت کی مجموعی مالیت 219 ارب ڈالر ہے۔

11 اپریل کو ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو پراگ اگروال نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی کے سب سے زیادہ حصص رکھنے والے ایلون مسک کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ایلون مسک نے جو خود کو آزادی اظہار رائے کا سب سے بڑا علم بردار کہتے ہیں اور ٹوئٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں، چار اپریل کو انکشاف کیا تھا کہ ان کے پاس ٹوئٹر کے 9.1 فیصد حصص ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ایلون مسک نے  ہفتے کے روز بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونا تھا جس کے بعد وہ 14.9 فیصد سے زیادہ حصص نہ خرید پاتے۔