سٹی42:شہر لاہور میں میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمرغی کا گوشت4 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورشہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرغی 3 روپے اضافے کے بعد 129 روپے کلو فروخت جبکہ مرغی کا گوشت 4 روپے اضافے کے بعد 187 روپے فی کلو ہو گیا۔4 روز میں مرغی کا گوشت 32 روپے فی کلو مہنگا ہوا اورفارمی انڈے 114 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شہر میں برائلر ک قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 28روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی اس طرہ سے برقرار نہ رہ سکی اور آج بدھ کے روز شہر میں زندہ مرغی 3 روپے اضافے کے بعد 129 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 4 روپے اضافے کے بعد 187 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 114روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
لاہوریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مزید کم کروائے۔
دوسری جانب عوام کی جان پر بن آئی لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا جس میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں۔ شہرمیں سبزیوں،پھلوں کے سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو38، پیاز40،ٹماٹر50،لہسن چائینہ305، لہسن دیسی 110روپے کلو میں فروخت اور ادرک تھائی275،ادرک چائینہ295،کھیرافارمی26،کریلے83 روپےکلومیں فروخت، پالک 17,میتھی42،بینگن27 بند گوبھی23 روپےکلومیں فروخت، پھول گوبھی18،سبز مرچ76،شملہ مرچ47،گھیاکدو37روپے کلومیں فروخت، لیموں چائینہ100 روپےکلوفروخت ،بھنڈی120روپے فی کلومیں فروخت ہو رہے ہیں۔