سٹی42: قومی پاور لفٹر نیلم ریاض اپنی شادی کے دوسرے روز ہی قومی پاور لفٹٹگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے میدان میں آ گئیں۔
کچھ کردکھانے کا جنون ہوتو ایسا، الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جاری قومی پاور لفٹٹگ چیمپئن شپ کے دوسرے اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی قومی پاور لفٹر نیلم ریاض مہندی لگے ہاتھوں سے پاور لفٹنگ کرنے پہنچ گئیں۔
نیلم ریاض قومی پاور لفٹٹگ چیمپئن شپ میں فتح کے جھنڈے گاڑ نے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں اور انہوں مہندی لگے ہاتھوں سے پاور لفٹنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اس موقع پر نیلم ریاض کا کہنا تھا کہ شادی زندگی کا حصہ ہے، کھیل کو ساتھ جاری رکھوں گی، نیلم ریاض کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے انہیں پاورلفٹنگ کی اجازت دی ہے اور وہ ان مقابلوں میں میڈل جیت کر اپنے شوہر دینا چاہتی ہیں۔