ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کوفی الفور عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کو عہدے سے ہٹانے کے لئے مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے وزیر اعلیٰ کے اختیارات پر ڈاکہ ڈالا ہے، ایک غیر منتخب شخص کو منتخب وزراء پر مانیٹر لگادیا گیا ہے، شہباز گل کے اختیارات پر حکومتی وزراء میں بھی تشویش پائی جارہی ہے،غیر منتخب شخص کو وزیر اعلیٰ کے اختیارات دینا غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اب برائے نام پنجاب کے پیٹرن انچیف رہ گئے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل سے اختیارات واپس لیے جائیں ،ان کو عہدے سے ہٹایا جائے، شہباز گل کے اختیارات بڑھانے والے سابق سیکرٹری ٹو سی ایم کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے، اوروزراء کی انسپکشن اور کارکردگی کے جائزے کا اختیار صرف وزیر اعلیٰ کے پاس ہونا چاہیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer