ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول سربراہان کی شامت آگئی

سکول سربراہان کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) یکم سے پندرہ اپریل تک سرکاری سکولوں میں نئے داخلوں کا ریکارڈ ہی مرتب نہ کیا جا سکا،داخلوں کا ریکارڈ سکول انفرمیشن سسٹم پر موجود نہ ہونے سے نئے داخلوں کیلئے کتابوں کی شارٹیج، ایجوکیشن اتھارٹی نے پی ایم آئی یو کو نئی کتابوں کی ڈیمانڈ لکھ کر بھیج دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 1200سرکاری سکولوں میں سے کسی ایک سکول نے بھی یکم سے پندرہ اپریل تک ہونے والے نئے داخلوں کا ریکارڈ ہی مرتب نہ کیا،داخلوں کا ریکارڈ سکول انفرمیشن سسٹم پر موجود نہ ہونے سے طلباء کو کتابوں کی فراہمی متاثرکا خدشہ پیدا ہوگیا، ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان سے داخلوں کا ریکارڈ مانگ لیا، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سربراہان داخلوں کا ریکارڈسکول انفرمیشن سسٹم پر فوری اپ لوڈ کریں۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈی ای اوز تحصیل میں قائم وئیر ہاؤس میں موجود کتابوں کا مکمل ڈیٹا فراہم کریں گے،ایجوکیشن اتھارٹی دو روز میں داخلوں کا ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے پر سکول سربراہان کے خلاف کاروائی کرے گی،اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انھیں نئے داخلوں کیلئے کتابوں کی کمی کا سامنا ہے، انکا کہنا ہے کتابوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پی ایم آئی یو کو مزید کتابوں کی ڈیمانڈ بھیجوا دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer