شہباز شریف کی کچن کابینہ کونئے پاکستان میں بھی اہم تقرریاں مل گئیں

 شہباز شریف کی کچن کابینہ کونئے پاکستان میں بھی اہم تقرریاں مل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کچن کابینہ کے افسران نئے پاکستان کی پنجاب حکومت میں بھی عہدے لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ، نبیل احمد اعوان ، نسیم سادق اور عبداللہ خان سنبل ماضی میں پاکستان مسلم لیگ( ن) حکومت کے انتہائی قریب رہے ہیں اور اقتدار کے مزے اُڑاتے رہے ہیں،اب نئے پاکستان میں بھی سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کچن کیبنٹ نےاہم تقرریاں حاصل کرلی ہیں،نبیل احمد اعوان سیکرٹری ایکسائز،نسیم صادق سیکرٹری فوڈتعینات ہوگئے ہیں۔

سابق کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل کوسیکرٹری سروسزتعینات کردیاگیا جبکہ شہبازشریف کےسابق سیکرٹری کوآرڈینیشن ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کوسیکرٹری آبپاشی لگادیا گیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer