ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان قریشی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ فوادعالم ایک مرتبہ پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الا حسن کے گھر پر فائرنگ

سٹی 42 کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سرفراز احمد کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، سمی اسلم، امام الحق، حارث سہیل، فخر زمان، اسد شفیق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، عثمان صلاح الدین، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی اور سعد علی شامل ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دینے کیخلاف مذمتی بینرز آویزاں

قدافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلےمیں موقع دیا گیا ہے۔ فواد عالم اچھے کھلاڑی ہیں۔ انھیں محنت جاری رکھنی چاہیے۔

خبر پڑھنامت بھولیں۔۔علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل نمائش کیلئے تیار، کب سینماؤں کی زینت بنے گی؟ خبر آگئی
انضمام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کا حتمی کیمپ اٹھارہ اپریل سے قدافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ ٹیم 23 اپریل کو آئرلینڈروانہ ہوگی۔