علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم کب سینماؤں کی زینت بنے گی؟ خبر آگئی

علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم کب سینماؤں کی زینت بنے گی؟ خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) اداکار و گلوکار علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل 20 جولائی کو لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی اشتہاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق اداکار و گلوکار علی ظفر کی لالی وڈ انڈسٹری کی پہلی فلم طیفا ان ٹربل کو بیس جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ فلم کو پندرہ کروڑ کے بجٹ میں بنایا گیا ہے۔

 فلم کی کاسٹ میں اداکارہ مایا علی، جاوید شیخ، نیئر اعجاز اور دیگر فنکار شامل ہیں جبکہ فلم میں علی ظفر ایک ورسٹائل ایکشن رومانٹک ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کا میوزک بھی علی ظفر نے خود ہی ترتیب دیا ہے جبکہ فلم کے ہدایتکار احسن رحیم ہیں۔ افلم سے علی ظفر کو بہت سی توقعات ہیں کیونکہ ان کی یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔