ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: آسام میں 5.8 شدت کا زلزلہ

بھارت: آسام میں 5.8 شدت کا زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں آج (اتوار کی) شام 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

برلن سے جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق اس زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ ہوئی ہے اور اس کا مرکز زیرِ زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

دوسری جانب نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے شمالی بنگال اور پڑوسی ریاست بھوٹان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ 

گوہاٹی سے آسام حکومت کے مطابق آخری اطلاعات تک زلزلے کے باعث کسی قسم کی اموات اور نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔