ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ ہفتے کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات

آئندہ ہفتے کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہے، جس کے باعث خیبرپختونخوا میں 16 ستمبر سے 19 ستمبر کے درمیان مختلف شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 19 ستمبر کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، 16 سے 19 ستمبر تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش برس سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 16 سے 19 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔

اس دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔