میرے شوہر کی آنے والی کتاب دھماکہ خیز ہو گی: اہلیہ وسیم اکرم

میرے شوہر کی آنے والی کتاب دھماکہ خیز ہو گی: اہلیہ وسیم اکرم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کی آنے والی کتاب کو دھماکہ خیز قرار دے دیا۔

شنیرا اکرم نے مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم کی کتاب کا ٹائٹل پیچ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کتاب کی وجہ سے مجھے میرے شوہر سے ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔

انہوں نےلکھاکہ اس کتاب میں وسیم اکرم کی زندگی کے بارے میں بہت سی چیزیں لکھی ہوئی ہیں جن کے بارے میں نہیں جانتی ہوں۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ تلخ حقیقت کو کاغذ پر لکھنا مشکل تھا اور ایک بیوی کے طور پر یہ میرے لیے پڑھنا بہت بڑا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CiZMQSXvUHu/?utm_source=ig_web_copy_link

شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ جب یہ کتاب مارکیٹ میں آئی گی ےتو کافی دھماکہ خیز ثابت ہو گی۔ان کامزید کہنا ہے کہ سچ کسی نہ کسی طرح ہمیشہ ہی سامنے آ جاتا ہے، مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے۔

سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم کی کتاب رواں سال نومبر میں آئےگی۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی آنے والی کتاب میں انہوں نے میچ فکسنگ اور جسٹس قیوم رپورٹ سمیت کئی شخصیات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

وسیم اکرم نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کتاب انگریزی کے ایک مشہور رائٹر نے تحریر کی ہے، اس کا اردو سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ کرایا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer