حسن علی کی اداکاری کے میدان میں بھی دھوم؛ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

حسن علی کی اداکاری کے میدان میں بھی دھوم؛ دلچسپ ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر حسن علی نے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کے بعد اداکاری میں بھی کمال کردیا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ  وائرل ہورہا جس میں حسن علی شرمیلا انداز اپنائے اپنے لئے لڑکی دیکھنے جاتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ کے سٹار فاسٹ باؤلر حسن علی کی تیز رفتار اور جادوئی باؤلنگ سے دنیا ئے کرکٹ کےبڑے بڑے بیسٹمین گھبراتے نظرآتے ہیں، آؤٹ کرنے کے بعد ان کے جنریٹر چلانے کا انداز بھی شائقین کرکٹ کوخوب بھایا، حسن علی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ والدین کے ساتھ لڑکی والوں کے گھر موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی کے ساتھ ٹی وی ڈراموں کی سنیئر اداکارہ سیمی راحیل جو کہ ان کی والدہ بنی ہوئی ہیں، اپنے بیٹے کے لئے لڑکی دیکھنے گئی ہیں اور ان کو بتاتی ہے کہ میرے بیٹے نے MBA میں ٹاپ کیا آپ کی بیٹی کیا کرتی ہے؟ بیٹی کا باپ موبائل اتنا مصروف پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہونے والی سیریز کے بارے خبردیکھ کر خوش ہوتا اور اداکارہ یہ سمجھتی کہ اس نے رشتے کے لئے ہاں کردی۔

بی سی بی کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہونے والی سیریز کے بارے بتایا گیا،سوشل میڈیا صارفین ویڈیو میں حسن علی کی اداکاری کو خوب پسند کررہے ہیں جبکہ دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer