میڈیم نورجہاں کی نواسی نتاشا کا شادی کی تقریب میں دلفریب ڈانس؛ ویڈیو وائرل

میڈیم نورجہاں کی نواسی نتاشا کا شادی کی تقریب میں دلفریب ڈانس؛ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں نے اپنی آواز کے جادو سے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی لوگوں کو اپنا گروید بنا اور آج بھی لوگ ان کے گانےسنتے نظرآرہے ہیں، میڈم نور جہاں کی نواسی اور معروف  بیوٹیشن نتاشا علی کی شادی میں دلکش ڈانس کرتے ویڈیو منظرعام پر آئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں کی نواسی نتاشا علی ایک معروف  بیوٹیشن ہیں،پاکستان میں وہ اپنے نام سے "نتاشا سیلون" بھی چلارہی ہیں، نتاشا علی ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی نواسی اور حنا درانی کی بیٹی ہیں، نتاشا علی نے 2017 میں علی لاکھانی سے شادی کی، شادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب بھی منعقد کی گئی،نتاشا علی مصوری میں بھی ماہر ہیں۔

نتاشا علی اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں جس پر وہ میک اپ ٹیوٹوریل دیتی ہیں اور اپنے فالورز کے ساتھ میک اپ کے مختلف ٹپس اور ٹرکس شیئر کرتی ہیں، نتاشا علی نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی۔

ویڈیو میں وہ اپنے شوہر علی لاکھانی کے ساتھ ایک خاندانی شادی میں رقص کرتی ہوئی دکھائی دی،نتاشا نے اس ویڈیو کو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا،نتاشا کے مداحوں نے اس ویڈیو کو خوب پسند کرتے دلچسپ کمنٹس بھی کئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer