ٹک ٹاکر عائشہ کیس،دو ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ

 ٹک ٹاکر عائشہ کیس،دو ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی سے متعلق کیس ، دو ملز موں کی عبوری ضمانت میں23 ستمبر تک توسیع جبکہ2 ملزموں  کی عبوری ضمانت عدم پیروی خارج کردی گئی ۔
 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا محمد سعید نے ملزمان کی قبال از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت نے ملزمان الیاس سلیم اور عثمان عزیز کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی جبکہ مقدمہ میں ملوث دو ملزمان شہروز ، اور اختر علی عدالت پیش ہوئے ان دو ملزمان کی عبوری ضمانت میں عدالت نے 23 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے جس پر  عدالت نےپولیس سے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

پراسکیوشن اور پولیس کی استدعا پر عدالت نے مدعی ٹک ٹاکر خاتون کو بھی طلب کیا ہوا تھا مگر  وہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکی ،پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ خاتون پیش ہو کر ان ملزمان کی نشاندہی کر دے تو پولیس کو تفتیش میں آسانی رہے گی ، ملزمان نے جیو فینسنگ میں نام آنے پر قبل از گرفتار ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں میں پانچ  دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔