ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ کے بعد شہباز شریف فیملی کا ایک اور فرد کورونا کا شکار

حمزہ کے بعد شہباز شریف فیملی کا ایک اور فرد کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار ہو گئیں، ذرائع کے مطابق  حمزہ شہباز کی اہلیہ رابعہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا،اس سے پہلے حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ،ہفتہ کےروز حمزہ شہبازشریف سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات ہوئی تھی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا خاندان مزید مشکلات کا شکار ہونے لگا ، حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق  حمزہ شہباز کی اہلیہ رابعہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یاد رہےپاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف  میاں شہباز شریف  کے بیٹےحمزہ شہباز     کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، شہباز شریف نے ٹویٹ  کیا ہے کہ میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے، میاں  شہباز شریف نے   ٹویٹ کیا ہے کہ میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔

دوسری جانب مریم نواز نے  بھی حمزہ کے کورونا  کا شکار ہونے پر سوالات اٹھادیے ،ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ لکھا ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی ہے کہ گھر کا کھانا بند کرکے نوازشریف کو نیب میں کیا خوراک دی جاتی رہی کہ ان کی بیماری میں شدت آ گئی۔نوازشریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھری میں بند تنہا قیدی کورونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا؟

Azhar Thiraj

Senior Content Writer