ملک اشرف: ضلعی عدالتوں کے 76 ججز کا دوسرا جنرل ٹریننگ پروگرام سولہ ستمبر سے شروع ہوگا ، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 22 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 54 سول ججز چھ روزہ کورس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ ججز کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر بھی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کریں گے، افتتاحی سیشن میں ڈائریکٹر سیشن جج جزیلہ اسلم ، سینئر انسٹریکٹر ندیم سہیل چیمہ اوراڈیشنل ڈریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی رانا عارف علی سمیت دیگر بھی موجود ہوں گے۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ضلعی عدالتوں کے 76 ججز، چھ روزہ تربیتی کورس کریں گے، کورس کرنے والے سول ججز میں رانا شہزاد، ندیم احمد، محمد قلیم اسلم اعوان، سول جج طلعت محمود، شاہد علی، سمیرا اشرف، رخسانہ آمین، یاسمین الیاس، سول جج عظمی ستار، سائرہ بتول، خدایار، زیب شہزاد چیمہ، سول جج محمد امجد، اعجاز فرید، محمدعمران یوسف اور جنید احمد مخدوم سمیت دیگر ججز شامل ہوں گے۔