ٹریفک وارڈنز پر بڑی پابندی لگ گئی

ٹریفک وارڈنز پر بڑی پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: پولیس کے بعد ٹریفک وارڈنز کو بھی دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے سے روک دیا گیا، ٹریفک وارڈنز کو اب ڈیوٹی پر جانے سے قبل سیکٹر میں موبائل جمع کروانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈنزپربھی موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائد کر دی گئی، ایس پی صدر ٹریفک پولیس سردار آصف نے آئی جی پنجاب کی جانب سے اظہار ناراضگی پر حکم نامہ جاری کر دیا، حکم نامہ کے مطابق ٹریفک وارڈنزسے کانسٹیبل موبائل فون جمع کرا کے ڈیوٹی پر جائیں گے جبکہ لائسنسنگ برانچ کےاہلکاربھی دوران ڈیوٹی موبائل استعمال نہیں کریں گے۔

حکم نامے کے مطابق فیلڈ ڈیوٹی کرنے والے وارڈنز و اہلکار اپنے ٹریفک سیکٹر میں موبائل جمع کروائیں گے جبکہ لائسنسنگ برانچ کے عملے کے موبائل انچارج لائسنسنگ برانچ تحویل میں لے گا اور احکامات پرعملدرآمدنہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس سے قبل تھانوں میں سب انسپکٹرز، اے ایس آئی، کانسیٹبلز کے موبائل فون استعمال پرپابندی لگائی گئی تھی۔   

Shazia Bashir

Content Writer