ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‎اساتذہ کی تمام غیرمتعلقہ  ڈیوٹیاں ختم کرنےپرغور

‎اساتذہ کی تمام غیرمتعلقہ  ڈیوٹیاں ختم کرنےپرغور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:اساتذہ کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کی جانب سے تمام غیر متعلقہ ڈیوٹیاں ختم کیے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کو سوشو اکنامک رجسٹری سمیت دیگر غیرتعلیمی اور غیرمتعلقہ ڈیوٹیوں سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔متعدداساتذہ غیرمتعلقہ ڈیوٹیوں کیخلاف اور تدریسی عمل میں رکاوٹ قرار دے دیا گیا۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ غیرتدریسی ذمہ داریوں کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور نظامِ تعلیم میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 10 فیصد اساتذہ سفارشات کے ذریعے سوشو اکنامک رجسٹری سے اپنی ڈیوٹیاں ختم کروا چکے ہیں، جب کہ حکومت غیرتدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ماہانہ 30 ہزار روپے معاوضہ دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اساتذہ کو صرف تدریسی امور تک محدود رکھنے کا باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔