ملک اشرف : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں اب صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے، جبکہ 16 اکتوبر کو ہونے والی پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سالانہ جنرل اجلاس منعقد ہوا، جس میں بار کی سالانہ کارکردگی پیش کی گئی اور سال بھر کے اخراجات کی منظوری لی گئی۔ اجلاس میں سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کی صدارت صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے کی جبکہ سیکرٹری بار سلمان منصور سمیت بڑی تعداد میں سینئر وکلاء شریک ہوئے۔ شرکاء میں ایڈووکیٹ اسد علی باجوہ، پیر مسعود چشتی، سرفراز احمد چیمہ، طارق نصراللہ وڑائچ، عبدالصمد، میاں عرفان اکرم، صفدر تارڑ، قمر الزمان قریشی، عامر سعید راں، راجہ جہانزیب اختر، ملک زاہد اسلم اعوان، ہارون دوگل، جی اے طارق، ملک ارشد اعوان، سید تنویر ہاشمی اور ارشد جہانگیر جھوجہ سمیت دیگر ممتاز وکلاء شامل تھے۔جنرل ہاؤس اجلاس کے دوران جی پی او چوک سے اے جی آفس جانیوالی سڑک ٹریفک کیلئے بند رہی۔انتخابات میں روایتی حریف انڈیپیڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App