ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کر دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ فخر زمان 15 رکنی قومی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ بیٹر فخر زمان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے جبکہ عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔ٹریول ریزرو کھلاڑیوں میں محمد حارث، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔