ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ثناءکی شادی کے14 سال بعد شوہر سے علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی

Sana ,Fakhar
کیپشن: Sana ,Fakhar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ ثناء کی شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے علیحدگی ہوگئی۔

ذرائع کےمطابق دونوں کے دو بیٹے ہیں،دونوں کے درمیان کچھ عرصہ سے اختلافات چل رہے تھے۔ ثناء نے  ایک انسٹاگرام اسٹوری  کے ذریعے مداحوں کو شوہر سے علیحدگی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ' بریک اپ دکھ دیتا ہے لیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رشتہ ختم کرنا ضروری ہوجاتا ہے'۔انہوں نے لکھا کہ ' بڑی عزت کے ساتھ میں نے اور فخر نے شادی کے  کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

 ثناء نے کہا کہ یہ دکھ کا لمحہ ہے پر مجھے یقین ہے کہ خدا نے ہم دونوں کے لیے کچھ اور اچھا فیصلہ کیا ہے۔آخری میں انہوں نے شوہر فخر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔رپورٹس کے مطابق ثناء اور ماڈل فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-14/news-1665717188-3507.jpg