ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ‘‘عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں’’

 ‘‘عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں’’
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، عوام نے ثابت کردیا کہ وہ کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے لاہور کے حلقہ این اے 124 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے دوگنے ووٹ حاصل کیے، عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، یقین تھا کہ ضمنی انتخابات میں فتح ہماری ہوگی۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حلقہ کے لوگوں نے ن لیگ سے اپنی محبت ثابت کردی ہے،این اے 124 کی عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دیا ہے، ن لیگ نے پی ٹی آئی سے دوگنا سے بھی زیادہ ووٹ لیے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے، مجھے اس حلقے سےاپنی جیت پر کبھی کوئی شک نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو گرفتار کرنا چاہتا ہے کرلے، ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، آنے والے پانچ سالوں میں آپ کے درمیان رہوں گا، ہم نے محنت کرنی ہے اور ملک کو آگے بڑھانا ہے۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل عمران خان حل نہیں کر سکتے،اگر پاکستان کے مسائل حل کرنے ہیں تو نواز شریف کو واپس لانا ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer