ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 131 سے سعد رفیق نے اپنی جیت کا دعویٰ کردیا

این اے 131 سے سعد رفیق نے اپنی جیت کا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعد رفیق نے اپنی جیت کا دعویٰ کردیا۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کا والٹن روڈ پر کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ انہیں 2 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں دیا جارہا ہے اور وہاں ہمارے لوگ انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ نہ سینہ زروری اور نہ ہی دھاندلی چلے گی، اگر نتائج میں ردو بدل کیا گیا تو سخت ترین احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے موصول نتائج کے مطابق ن لیگ کو این اے 131 میں واضح برتری حاصل ہے لہٰذا لوگوں کے فیصلے کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نہ کسی کے گلے پڑنا چاہتے ہیں اور نہ کسی سے لڑائی چاہتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سارا الیکشن فری نہیں تھا، میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر اور لوگوں کو گرفتار کرکے الیکشن لڑایا گیا۔

  سعد رفیق نے کہا کہ پی پی پی، ایم ایم اے اور جمہوری جماعتوں نے ن لیگ کا ساتھ دیا اور سارے عمل کی شفافیت کے لیے ضروری ہے کہ اس فیصلے کو بدلا نہ جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ابن سینا اسکول ڈیفنس فیز ون اور امریکن لائس ٹف فیز ون کے نتائج فوری طور پر ہمارے کارکنوں کو دیئے جائیں۔

 یاد رہے کہ عام انتخابات میں اسی حلقے میں سعد رفیق کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کم مارجن سے شکست دی تھی جس پر ن لیگی امیدوار نے دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer