( ملک اشرف)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے پٹوار خانوں اور پٹواریوں کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قبرستانوں کی اراضی کے انتقال کے معاملے پر سماعت کی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بتایا جائے پٹواری اب کس قانون کے تحت کام کر رہے ہیں،انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کےساتھ فراڈ کیا جاتا ہے،لینڈ ریونیو اتھارٹی کی بجائے پٹواری کس حیثیت سےانتقال کر رہے ہیں.
چیف جسٹس نے خبردار کیا کہ اگر قانونی جواز پیش نہ کر سکے تو پٹواریوں کو نکال دیا جائے، چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ۔