ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوکت خانم ہسپتال کا فراڈ سی ای او گرفتار

شوکت خانم ہسپتال کا فراڈ سی ای او گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ان فراڈئیوں میں سے ایک نے شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او  (چیف ایگزیکٹو آفیسر) کا روپ دھار کر فلک ناز کو فراڈ کا نشانہ بنایا دوسرے نے جعلسازی مین اس کے معاون کا کردار ادا کیا۔

ان جعلسازوں نے  سینیٹر فلک ناز سے واٹس ایپ کے ذریعے 4 لاکھ 85 ہزار 500 روپے کا دھوکہ کیا جس پر ضلع بہاولنگر میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ان جعلسازوں کے نام  محمد ندیم اور اسد فلک ہیں۔ یہ دونوں بستی گمے والا س کے رہنے والے ہیں۔ 

ایف آئی آر 308/2025 میں جعلسازی کی دفعات پی پی سی 14، 34، 109، 419 اور 420 درج ہیں۔  

ان جعلسازوںسے ان کے ساتھیوں اور طریقہ واردات کے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔