ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کےسکولوں میں سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا حکم

 پنجاب کےسکولوں میں سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ 

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اہم مراسلہ جاری کردیا گیا، جس میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی پروٹوکول پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

جاری کردہ مراسلے کے مطابق تمام سکول سربراہان طلبہ و اسٹاف کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے ۔ 

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری و نجی سکولوں کا فوری سیکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا، کہنا ہے کہ سیکیورٹی خامیاں فوری دور کی جائیں۔ اس کے علاوہ افسران کو سکولوں کے روزانہ دورے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

دانش اسکول اتھارٹی اور کیڈٹ کالجز کے پرنسپلز کو خصوصی ہدایات کردی گئی ہیں۔