ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ کی نئی ڈیسک ٹاپ ایپ پاکستان میں متعارف

واٹس ایپ کی نئی ڈیسک ٹاپ ایپ پاکستان میں متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :واٹس ایپ نے پاکستان میں اپنی نئی ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ کر دی ہے.

رپورٹ کے مطابق نئی ایپ دراصل ویب پر مبنی ہے اور مائیکروسافٹ کی (WebView2) ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے، جو پہلے عالمی مارکیٹس میں متعارف کرائی جا چکی ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق نئی ایپ میں بہتر ڈیزائن اور جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جیسے کہ چینلز، کمیونٹیز اور اسٹیٹس کی بہتر انٹیگریشن، تاہم صارفین نے یہ شکایت کی ہے کہ نئی ویب‑ریپر ایپ زیادہ ریم  استعمال کر رہی ہے، جو پرانے یا کمزور کمپیوٹرز کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا ماڈل تمام پلیٹ فارمز کے لیے یکساں بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ ونڈوز، میک اور دیگر پلیٹ فارمز کے لیے الگ الگ نیٹیو ورژنز کی ضرورت نہ رہے۔

واضح رہے کہ نئی ایپ ابھی تمام صارفین تک نہیں پہنچی، اس لیے اگر آپ کو یہ اپ ڈیٹ دستیاب نہیں ہے تو چند دن انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ واٹس ایپ نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ نئے فیچرز اور بہتر کارکردگی کا لطف اٹھائیں، اور مستقبل میں مزید اپ ڈیٹس متوقع ہیں۔