ویب ڈیسک:بھارتی ریاست کرناٹک کے بینر گھٹا نیشنل پارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک لیپرڈ(چیتا) نے سفاری بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہوگئی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق چنئی سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ خاتون ’وہیتا بانو‘(Vahitha Banu) بس کی کھڑکی والی سائیڈ پر بیٹھی تھی کہ اچانک ایک لیپرڈ نے چھلانگ لگائی اور بس کی کھولی کھڑکی سے اندر آںے کی کوشش کی اس دوران کھڑی والی سیٹ پر بیٹھی خاتون پنچے لگنے سے زخمی ہوگئی۔ بس کے دیگر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیپرڈ نے کھڑکی کے رستے اندر آنے کی بہت کو شش کی مگر ناکام ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیپرڈ کےپنجے لگنے سے خاتون کا زخمی ہوا جس پر پارک کے عملے نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی، جس کے بعد خاتون کو جگانی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق، خاتون کی حالت مستحکم ہے اور انہیں مزید طبی معائنوں کے لیے رکھا گیا ہے۔
جنگلات کے حکام نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سفاری بسوں کی حفاظتی اقدامات کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات روکے جا سکیں۔