ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی بی سی کی ڈونلڈ ٹرمپ کا ایڈٹ شدہ بیان نشر کرنے یر معافی، ہرجانے سے انکار

بی بی سی کی ڈونلڈ ٹرمپ کا ایڈٹ شدہ بیان نشر کرنے یر معافی، ہرجانے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 6 جنوری 2021 کو ان کی تقریر کے حوالے سے پینوراما پروگرام میں کی جانے والی ایڈیٹنگ پر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔

 تاہم اس نے صدر ٹرمپ کے معاوضے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں کوئی مالی معاوضہ ادا نہیں کرے گا۔

 بی بی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ایڈیٹنگ کے نتیجے میں یہ غلط تاثر پیدا ہوا کہ صدر ٹرمپ نے براہ راست پرتشدد کارروائی کی ترغیب دی تھی اور یہ وضاحت دی کہ پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے وکیلوں نے بی بی سی کے خلاف ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کرنے کی دھمکی دی تھی.

  یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ بی بی سی اپنے اقدام کی معافی مانگے سرکاری طور پر اصلاح کرے اور انہیں مالی معاوضہ ادا کرے۔

 اس تنازعے کے بعد، بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹیم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبورا ٹرننس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 بی بی سی نیوز نے باضابطہ معافی کے بعد وائٹ ہاؤس سے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کی ہے۔